Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / لندن سڑک حادثہ میں آٹھ ہندوستانی ہلاک

لندن سڑک حادثہ میں آٹھ ہندوستانی ہلاک

لندن ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی انگلینڈ کی شاہراہ پر پیش آئے ایک خوفناک حداثہ میں ویپرو کے تین ملازمین کے بشمول آٹھ ہندوستانی اور ہند نژاد برطانوی ہلاک ہوگئے جب ان کی منی بس جس میں وہ سفر کررہے تھے، دو ٹرکوں کے درمیان چپک گئی۔ برطانیہ میں کئی دہائیوں کے دوران پیش آنے والے سڑک حادثات میں یہ انتہائی مہلک اور بدترین حادثہ سمجھا جارہا ہے۔ دو لاری ڈرائیوروں پر خطرناک ڈرائیونگ کے ذریعہ اموات کا سبب بننے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بشمول ایک پانچ سالہ لڑکی تین مسافرین شدید زخمی حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہیں۔ ایک بس 11 مسافرین کے ایک گروپ کو لندن لے جارہی تھی جہاں ان کی فرانس کی تعطیلات پر لے جانے والے ایک کوچ سے ملاقات مقرر تھی۔ چھ مہلوک مردوں اور دو عورتوں میں تین ہندوستانی ہیں۔ کنٹراکٹس کا انتظام کرنے والی کمپنی ویپرو کے ایک ترجمان نے کہاکہ ’’صد افسوس اور صدمہ کے ساتھ ہم اپنے تین رفقاء کارتکیان راما سبرامنیم پکولار، ریشی راجیوکمار اور ویویک بھاسکرن کی اس المناک سڑک حادثہ میں ہلاکت کی توثیق کرتے ہیں‘‘۔ ویپرو کا ایک ملازم منورنجن پنیرسلوم شدید زخمیوں میں شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT