Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / لندن میٹرو کے حملہ آور کی تصاویر جاری، ملزم عدالت میں پیش

لندن میٹرو کے حملہ آور کی تصاویر جاری، ملزم عدالت میں پیش

لندن ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی زیرزمین چلنے والی میٹرو ٹرین کے ایک اسٹیشن پر چاقو سے حملہ کرکے دو افراد کو زخمی کرنے میں ملوث مشتبہ شدت پسند کی پہلی بار تصاویر سامنے آئی ہیں اور اس کی شناخت 29 سالہ محی الدین میر کے نام سے کی گئی ہے۔ محی الدین میر کو سوموار کے روز لندن کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس پر ایک 56 سالہ شخص کے قتل کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ لندن پراسیکیوٹرجنرل کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران مبینہ حملہ آور کے موبائل فون سے دولت اسلامیہ ’داعش‘ کہلوانے والی عالمی شدت پسند تنظیم کی ویڈیوز ملی ہیں۔ موبائل ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ’داعش‘ کی ویب سائیٹ بھی سرچ کرتا رہا ہے۔ برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق ملزم کے موبائل میں شام میں ہونے والے فضائی حملوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ خیال رہے کہ ہفتہ کو لندن کی ایک زیرزمین میٹرو اسٹیشن پر ایک شخص نے چلا چلا کر کہا کہ ’وہ شام میں مسلمان بھائیوں پرہونے والے ظلم کا بدلہ لے رہا ہے‘ اور ساتھ ہی اس نے چاقو وار کر کے دو افراد کو زخمی کردیا تھا۔ حملہ آور نے مسلسل دھمکیاں دیں کہ اگر شام میں ہاسپٹلس پر بمباری کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو برطانیہ میں مزید انتقامی کارروائیاں کی جائیں گی۔ گذشتہ روز محی الدین میر کو لندن کی یاک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین انتظامات کیے تھے۔

TOPPOPULARRECENT