Wednesday , August 23 2017
Home / انتقال نام / لندن میں انتقال

لندن میں انتقال

حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( راست ) : الحاج محمد احمد قریشی ولد جناب شیخ قادر علی مرحوم کا 30 نومبر کو 4 بجے لندن میں انتقال ہوگیا ۔ موصوف ریٹائرڈ کسٹمس آفیسر ہتیرو ایرپورٹ لندن تھے ۔ تدفین لندن میں ہی عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912020732 پر ربط کریں ۔۔

 

انتقال
حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( راست ) : الحاجہ رحمت النساء بیگم زوجہ الحاج محمد خواجہ تاج الدین قادری ( موظف محکمہ پولیس ) ساکن حسینی پورہ بہادر پورہ کا بعمر 55 سال انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں دو فرزند کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحومہ ، مولانا مفتی محمد فاروق علی کی بھتیجی اور مولانا محمد فرید الدین امام مسجد درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیراںؒ ، مولانا محمد محی الدین قادری محمودی اور مولانا محمد سعید الدین قادری خطیب مسجد درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیراںؒ کی حقیقی بڑی بہن تھیں ۔ نماز جنازہ 29 نومبر بعد نماز عشاء بارگاہ حضرت سیدی مکی میاں سرکارؒ واقع حسینی ٹیکری محمود نگر کالونی کشن باغ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا محمد فرید الدین قادری نے پڑھائی اور مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری نے دعائے مغفرت کی ۔ فاتحہ سیوم یکم دسمبر بعد نماز عصر مسجد حسینی ، حسینی پورہ بہادر پورہ میں مقرر ہے ۔ نماز عصر 4-30 بجے مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440332294 ۔ 9553010209 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب عمران عبدالقادر سیول انجینئر ولد جناب اے کے عبدالرزاق کا بعمر 46 سال کا 30 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قریشی عنبر پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ واقع درگاہ حضرت معین الدینؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246109783 ۔ 9849372926 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب مرزا بہادر علی بیگ ولد جناب مرزا غلام حیدر مرحوم کا 30 نومبر کو بعمر 74 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی اور تدفین مرحوم کے آبائی مسجد یکخانہ و قبرستان بڑا بازار یاقوت پورہ عمل میں آئی ۔ مجلس یکم دسمبر کو بعد مغربین ، عاشور خانہ بیت الرضا روبرو بارگاہ قاسم یاقوت پورہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9290969741 ۔ 9346244571 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT