Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / لندن میں برطانوی خصوصی فورسیس کی تعیناتی

لندن میں برطانوی خصوصی فورسیس کی تعیناتی

لندن 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کی جانب سے لندن کی گلیوں اور سڑکوں پر خصوصی فورسیس کو متعین کیا جائیگا جنہیں پیرس جیسے امکانی حملوں کی صورت میں فائرنگ کا حکم دیا گیا ہے ۔ ٹائمز کے بموجب برطانیہ میں فوجی یونٹوں کو ان کے ٹھکانوں میں تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں انہیں ہیلی کاپٹرس سے منتقل کیا جاسکتا ہے ۔ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ یہ تیاری کی گئی ہے کہ ضرورت پڑنے پر دہشت گردوں کو ناکارہ بنایا جاسکے بعد میں ناکہ بندی یا کارروائی کی ضرورت پیش نہ آئے۔ سمجھا جارہا ہے کہ پیرس حملہ کے بعد برطانوی سکیوریٹی عملہ نے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی پیدا کرلی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT