Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / لندن میں جئے پور ادبی میلہ کا آغاز

لندن میں جئے پور ادبی میلہ کا آغاز

لندن ۔ 21مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جئے پور ادبی میلہ کا آج لندن میں آغاز ہوگیا ۔ اس میں جنوبی ایشیاء کے تہذیبی ورثاء کی نمائش کی جائے گی جس میں زبانی ‘ اداکاری کے فنون ‘ کتابیں ‘ نظریات ‘ مکالمے اور مباحثہ شامل ہوں گے ۔ برٹش لائبریری جو دنیا کی دوسری سب سے لائبریری ہے ۔ اس سالانہ ادبی میلہ کی میزبانی کرتی ہے ۔ جس میں کئی مصنفین اور اداکار ہندوستان سے شرکت کرتے ہیں ۔افتتاحی اجلاس میں 1960ء کی دہائی میں ہندوستان میں بیٹلس کے کارنامے ‘ فلم ساز کرن جوہر کے کارنامے بھی پیش کئے جاچکے ہیں ۔ ہندوستانی سفیر برائے برطانیہ یش وردھن کمار سنہا نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد فوج کے عہدیدار تھے اور انہوں نے اس موضوع پر تحقیق کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT