Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / لندن میں عالمی یوم القدس کے مظاہرے

لندن میں عالمی یوم القدس کے مظاہرے

لندن ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں عالمی یوم القدس کے جلوس اس شہر کے مرکزی علاقے میں واقع بی بی سی کی عمارت کے سامنے نکالے گئے۔مظاہرے کے شرکا نے جلوس کا راستہ طے کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور مجرم و غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکہ کی جاری حمایت کی شدید مذمت کی۔مظاہرین نے بی بی سی کی عمارت کے سامنے بھی شدید نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں بی بی سی کی خاموشی کی مذمت کی۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین، حزب اللہ، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پرچم اور فلسطینیوں کی حمایت، غاصب صیہونی حکومت کی مذمت اور اسرائیل کے بائیکاٹ سے متعلق بینرز اٹھا رکھے تھے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں عالمی یوم القدس کے جلوس ماہ مبارک رمضان کے آخری اتوار کو نکالے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT