Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / لندن میں قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن کا اردو ڈرامہ

لندن میں قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن کا اردو ڈرامہ

لندن ۔ 16 ۔ ستمبر : ( ای میل ) : قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن کے زیر اہتمام لندن میں ’قلی : دلوں کا شہزادہ ‘ عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ امریکہ ، کینیڈا ، فرانس اور ترکی میں کامیابی کے بعد اردو کا اسٹیج ڈرامہ اب لندن میں پیش کیا جائے گا ۔ 29 اور 30 ستمبر کو لندن کے نہرو سنٹر میں بین الاقوامی طور پر اس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ چھ ممالک میں غیر معمولی مظاہرہ کیا جاچکا ہے ۔ لندن میں یہ 25 واں مظاہرہ ہوگا ۔ ایک سال میں فاونڈیشن کا یہ چوتھا ٹور ہے ۔ اس ڈرامہ میں بیک ٹائٹل رول میں ہوں گے ۔ جب کہ ویٹیرنس رشمی سیٹھ ، وجئے پرساد اور کورائٹر نور بیگ خصوصی کرداروں میں ہوں گے ۔ قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن کے 10 سال کی تکمیل کا یہ موقع ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT