Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / لندن میں ٹرین کی ٹکر سے حیدرآبادی شخص ہلاک

لندن میں ٹرین کی ٹکر سے حیدرآبادی شخص ہلاک

قتل کا شبہ مسترد ‘ میر عالم منڈی کے باقر رضوی 6سال سے برطانیہ میں مقیم تھے
لندن۔18اپریل( پی ٹی آئی) برطانیہ میں ایم بی اے زیر تعلیم ایک 33سالہ ہندوستانی شخص لندن کے زیرزمین ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین سے ٹکرانے کے سبب فوت ہوگیا ۔ دارالحکومت لندن کے جنوب مغربی علاقہ میں حکام نے کہا کہ حیدرآباد کے علاقہ میر عالم منڈی سے تعلق رکھنے والے میر باقر علی رضوی کو منگل کے روز اوسٹرلی اسٹیشن پر مردہ قرار دیا گیا ۔ برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس ( بی ٹی پی ) نے جو تحقیقات کی قیادت کررہی ہے کہا کہ وہ اس موت کو مشتبہ متصور نہیں کرتی اوریہ نہیں سمجھتی کہ اس میںکوئی تیسرا فریق ملوث ہے ۔ بی ٹی پی کے ایک ترجمان نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ ہم نے 12اپریل منگل کو شام 7بجکر 45منٹ پر اوسٹری انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کا معائنہ کیا جب وہاں ایک شخص کے ٹرین سے ٹکرا جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی‘‘ ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ’’ میٹرو پولیٹن پولیس سرویس ‘ لندن ایمبولنس سرویس اور لندن فائر بریگیڈ بھی وہاں پہنچا اور ایک 33سالہ شخص کو برسرموقع مردہ قرار دیا ‘‘ ۔ بی ٹی پی ترجمان نے مزید کہا کہ’’ اس شخص کی موت کو مشتبہ تصور نہیں کیا جارہا ہے اور اس کے خاندان کو بھی واقف کروا دیا گیا ہے اور کاروائی کیلئے ایک فائل تیار کی جارہی ہے ‘‘ ۔بیان کیا جاتا ہے کہ باقر علی رضوی گذشتہ چھ سال سے برطانیہ میں مقیم تھے ۔ اس دوران انہوں نے ایم بی اے کی ڈگری تعلیم حاصل کی تھی ۔ اس موت کی وجہ کی کاروائی بہت جلد باضابطہ طور پر توثیق کریں گے لیکن اس مرحلہ پر قتل کے کسی اندیشے مسترد کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT