Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / لندن میں پانچ روزہ ہڑتال سے ٹرین خدمات متاثر

لندن میں پانچ روزہ ہڑتال سے ٹرین خدمات متاثر

لندن ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ریل ورکرس نے جنوب مشرقی انگلینڈ میں آج پانچ روزہ ہڑتال شروع کردی جس سے بڑے پیمانے پر خدمات کی فراہمی میں خلل پڑا ہے اور یہ 1968ء کے بعد سے ریل والوں کی سب سے بڑی ہڑتال ہوسکتی ہے۔ اس ہڑتال سے لندن میں مسافر ٹرینوں پر بھی اثر پڑا ہے۔ آر ایم ٹی یونین نے سدرن ٹرینس میں کنڈکٹر کے رول کو گھٹادینے کے منصوبوں پر بطور احتجاج ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
تہائی فوج کی استصواب میں کامیابی سے ملک پسماندہ
بنکاک ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی برسراقتدار فوج نے استصواب عامہ میں جو نئے دستور کے بارے میں کروایا گیا تھا، کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس کے نتیجہ میں ملک پسماندگی کی دلدل میں پھنس گیا ہے۔ برطرف شدہ سابق وزیراعظم انگلک شناواترا نے کہا کہ جمہوری تحریک کی گذشتہ 10 سال میں پہلی بار شکست ہوئی ہے۔ رائے دہندوں کی اکثریت میں نئے دستور کی تائید کرتے ہوئے برسراقتدار فوج کو کامیاب بنایا ہے۔ دریں اثناء فوجی حکومت نے استصواب کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تھائی لینڈ مستحکم ہوگا اور 10 سال کے انتشار سے یہاں کی سیاست پاک صاف ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT