Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / لندن میں پاکستانی فوج کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج

لندن میں پاکستانی فوج کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج

لندن 14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی کشمیریوں نے یہاں پاکستانی ہائی کمیشن کے روبرو جمع ہوتے ہوئے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا ۔ انہوں نے راولپنڈی میں 2013 میں سردار عارف شاہد کے قتل کا حوالہ بھی دیا ۔ احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں بیانرس تھامے رکھے تھے اور ان پر پاسکتانی فوج اور آئی ایس آئی کے خلارف نعرے تحریر تھے ۔ ان کا الزام ہے کہ حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کیلئے فوج اور آئی ایس آئی ذمہ دار ہیں۔ ایک احتجاجی نے بتایا کہ ہم پاکستان ہائی کمیشن کے روبرو جمع ہوکر احتجاج کر رہے ہیں جو مقبوضِہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکے خلاف ہے ۔ خاص طور پر یہ احتجاج سردار عارف شاہد کے قتل کے خلاف بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ مانتے ہیں کہ پاکستانی فوج اور انٹلی جنس ایجنسیاں اس قتل کی ذمہ دار ہیں کیونکہ شاہد نے ہمیشہ ہی آزاد کشمیر کا مطالبہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اس لئے جمع ہوئے ہیں کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیںکہ تمام کشمیری چاہے وہ وادی کے ہوں یا لداخ کے ہوں یا گلگت بالٹستان کے ہوں یا نام نہاد آزاد کشمیر کے ہوں سب اس طرح کی دہشت گردی کے مخالف ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سردار عارف شاہد کے قتل کی تحقیقات کیلئے آزادانہ عدالتی کمیشن قائم کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT