Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / لندن میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کی تہنیتی تقریب

لندن میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کی تہنیتی تقریب

حیدرآباد ۔30 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی این آر ائی سل اور حیدرآباد اسوسی ایشن دکن آف یوکے کی جانب سے نائب وزیراعلی تلنگانہ جناب محمد محمودعلی کے اعزاز میںایک تقریب کا انعقاد عمل میںآیا جس میں برطانیہ کے شہرلامباتھ کی مئیر صالحہ جعفر کے علاوہ تلنگانہ کے این آر ائیز نے شرکت کی۔ قبل ازیں جناب محمد محمودعلی نے لندن کے مختلف دفاترکا دورہ کرکے سرکاری محکموں کی کارگردگی کا جائزہ لیا۔جناب محمد محمودعلی نے یوکے کے محکمہ مال کا دورہ کرکے عصری ٹکنالوجی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔این آر ائی سل اور حیدرآباد اسوسی ایشن دکن آف یوکے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد محمود علی نے کہاکہ تلنگانہ کی جد و جہد کے دوران این آر آئیز کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جس کیلئے حکومت غیر ممالک میں مقیم تلنگانہ عوام کی شکر گزار ہے۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ اسی کے پیش نظر حکومت تلنگانہ غیرمقیم ہندوستانیوں کے مسائل حل کرنے اقدامات کررہی ہے جس کے تحت حکومت نئی این آرآئی پالیسی بھی متعارف کروانے پر غور و خوض کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT