Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / لندن چیس کلاسک : آنند کو چوتھے راؤنڈ میں شکست

لندن چیس کلاسک : آنند کو چوتھے راؤنڈ میں شکست

لندن، 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پانچ مرتبہ کے ورلڈ چمپئن وشواناتھن آنند کو لندن چیس کلاسک کے آج یہاں چوتھے راؤنڈ میں امریکہ کے ہیکارو ناکامورا کے ہاتھوں شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ ناکامورا کے خلاف اپنی چالیں چلنے میں پھر ایک بار پریشانی سے دوچار آنند کی کلاسیکل چیس میں امریکی حریف کے خلاف یہ چھٹی مات ہے اور ہندوستانی اسٹار کو اب آخری پانچ راؤنڈز میں حصول برتری کیلئے بہت کچھ محنت کرنی ہوگی۔ آنند کی ناکامی ناکامورا کیلئے فائدہ ثابت ہوئی جیسا کہ وہ ایک اور ڈرا بازیوں والے دن سرفہرست پوزیشن تک پہنچ گئے۔ آج صرف ایک نتیجہ برآمد ہوا۔

TOPPOPULARRECENT