Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / لندن کی بسوں پر اللہ اکبر اور سبحان اللہ کے پوسٹرس

لندن کی بسوں پر اللہ اکبر اور سبحان اللہ کے پوسٹرس

لندن ۔ /8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لندن کی سینکڑوں بسوں پر رمضان المبارک کا خیرمقدم کرتے ہوئے اللہ اکبر اور سبحان اللہ کی تحریر والے پوسٹرس چسپاں کئے جارہے ہیں ۔ برطانیہ کی سب سے بڑی مسلم چیاریٹی تنظیم شام کی خانہ جنگی میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے کیلئے مہم چلارہی ہے ۔ لندن میں چلنے والی تمام بسوں پر رمضان المبارک کا خیرمقدم کرتے ہوئے عوام الناس کو عطیات ، زکوٰۃ ، صدقات دینے کی ترغیب دی جائے گی ۔ یہ بسیں لندن کے علاوہ برمنگھم ، مانچسٹر ، لیسسٹراور برڈفورڈ میں چلائی جاتی ہیں ۔ یہاں پر /7 جون سے رمضان کا آغاز ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT