Friday , June 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لنگانہ پیٹ میں جلسہ سیرت النبی ؐ کا انعقاد

لنگانہ پیٹ میں جلسہ سیرت النبی ؐ کا انعقاد

بچوں کے تعلیمی مظاہرے کی ستائش
لنگانہ پیٹ۔/27نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اتہمام گمبھی راؤ پیٹ کے ضلع لنگانہ پیٹ میں جلسہ سیرت النبی ؐ کا اہتمام عمل میں آیا۔ جلسہ کی صدارت مولانا مفتی ارشد نے کی، جلسہ کی نگرانی صدر جامع مسجد لنگانہ پیٹ جناب فرحان نے انجام دی۔ اس جلسہ سیرت النبیؐ میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام چلائے جانے والے مکتب کے نونہالوں نے بہترین تعلیمی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے سامعین کی داد حاصل کی۔ پروگرام کے دوران مکتب کے بچوں نے دینی معلومات پر کئی پروگرام جس میں نماز، خطبہ، اذان وغیرہ کے طریقے بیان کئے۔ بعد ازاں نگران کار مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی مولانا نظر الحسن نے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے سرپرستوں سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کرنے کیلئے دینی مکتب سے رجوع کریں اور آخرت والی زندگی کے علاوہ حدیث مبارک کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس جلسہ میں حمید الدین خالد، صدر مسجد سعدیہ گمبھی راؤ پیٹ  سید غازی الدین زبیر کے علاوہ محمد یسین حسین، محمد نجم الدین ، محمد ناصر حسین، محمد قطب الدین وغیرہ موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT