Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / لنگرحوض میں خاتون کی کمسن بیٹے کے ساتھ خودکشی

لنگرحوض میں خاتون کی کمسن بیٹے کے ساتھ خودکشی

لاپتہ ماں، بیٹے کی شناخت ، پولیس کو جھیل سے نعشیں برآمد
حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) لنگرحوض پولیس حدود میں ایک خاتون نے اپنے 5 سالہ کمسن بچے کے ساتھ خودکشی کرلی۔ پولیس نے آج حڈا پارک کی جھیل سے ماں بیٹے کی نعش برآمد کرلی۔ جائے واقعہ پر دلخراش منظر کو دیکھر کر عوام اور پولیس دنگ رہ گئے۔ ماں نے اپنے بچے کو دامن سے باندھ لیا تھا اور سمجھا جاتا ہے کہ خاتون نے اسی حالت میں چھلانگ لگادی۔ پولیس لنگر حوض نے ماں بیٹے کی شناخت کرلی جو گزشتہ روز نارسنگی علاقہ سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ نارسنگی پولیس نے بھی اس بات کی توثیق کردی۔ لنگرحوض انسپکٹر محمد جاوید نے بتایا کہ ایک اطلاع پر پولیس نے حڈا پارک سے دو نعشیں برآمد کیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ 35 سالہ ورا لکشمی نے اپنے 5 سالہ کمسن لڑکے راما کرشنا کے ساتھ انتہائی اقدام کیا جو حیدر شاہ کوٹ علاقہ نارسنگی کے ساکن تھے۔ پولیس نے ورا لکشمی کی خودکشی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ اس خاتون کی بڑی بیٹی لاونیا کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ متوفی خاتون کی لڑکی، شادی کے بعد شوہر کے گھر سے فرار ہوگئی جو اپنے عاشق کے ساتھ رہنے لگی تھی۔ شادی کے بعد شوہر کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ فرار ہونے کے صدمہ سے دوچار تھی۔ پولیس کے مطابق ورا لکشمی حیدر شاہ کوٹ علاقہ کے ساکن وینکٹیشورا راؤ کی بیوی تھی، شوہر کی موت کے بعد وہ اپنے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے ساتھ رہتی تھی۔ اور یہ خاتون مزدوری کیا کرتی تھی۔15  ڈسمبر کو یہ خاتون آخری مرتبہ حیدر شاہ کوٹ کے علاقہ میں اپنے رشتہ داروں کو دکھائی دی جس کے بعد ماں بیٹے دونوں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ ان کی گمشدگی کی رپورٹ نارسنگی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔ تاہم لنگرحوض پولیس نے آج ایک اطلاع پر حڈا پارک کی جھیل سے ماں بیٹے کی نعشیں برآمد کیں۔ پولیس لنگرحوض نے قتل اور خودکشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT