Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / لنگر حوض میں جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب

لنگر حوض میں جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب

بنگلہ دیشی لڑکیاں اور دو افراد گرفتار ، خفیہ اطلاع پر پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /9 اگست ( سیاست نیوز ) کمسن بنگلہ دیشی لڑکیوں کے ذریعہ جسم فروشی کاروبار کرنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ویسٹ زون کی کمشنر ٹاسک فورس ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر لنگر حوض کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے اس ریاکٹ کا پردہ فاش کیا اور بتایا کہ لڑکیوں کو روزانہ ایک ہزار روپئے کے عوض کرایہ پر لایا گیا تھا ۔ پولیس نے 44 سالہ عبدالعارف شیخ عرف راجو اور 19 سالہ سراج کو گرفتار کرلیا ۔ عارف مغربی بنگال اور سراج اسلام بنگلہ دیشی بتایا گیا ہے پولیس کے مطابق راجو تین سال قبل روزگار کے سلسلہ میں مغربی بنگال سے حیدرآباد آیا تھا اور وہ تعمیراتی مزدور کی حیثیت سے کام کر رہا تھا ۔ چند عرصہ قبل سراج سے بات چیت کے بعد اس نے کمسن لڑکیوں سے حیدرآباد میں جسم فروشی کروانے کا منصوبہ تیار کیا اور 15 دن کے عوض 15 ہزار روپئے کرایہ پر کمسن لڑکیوں کو حاصل کیا گیا اور ان سے جسم فروشی کروائی جارہی تھی ۔ پولیس نے لنگر حوض کے علاوہ بابو نگر میں کارروائی انجام دی راجو نے اس علاقہ میں 6 ہزار روپئے ماہانہ کرایہ پر مکان حاصل کیا تھا اور جسم فروشی کا کاروبار کر رہا تھا ۔ جس کو پولیس نے بے نقاب کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT