Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / لنگر حوض میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب مالک مکان اور دیگر گرفتار ، نقد رقم برآمد

لنگر حوض میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب مالک مکان اور دیگر گرفتار ، نقد رقم برآمد

حیدرآباد /13 ڈسمبر (سیاست نیوز)  لنگر حوض پنشن پورہ میں مکان میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈے پر ٹاسک فورس نے دھاوا کرتے ہوئے مکان مالک کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ امجد احمد خان ساکن لنگر حوض دیگر 6 افراد کے ہمراہ اپنے مکان میں قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا ۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر امجد کے مکان پر دھاوا کیا گیا اور وہاں سے دیگر افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے ایک لاکھ 25 ہزار روپئے برآمد کرلئے گئے ۔ گرفتار افراد کو لنگر حوض پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT