Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / لنگر حوض میں موظف ملازم کی نعش برآمد

لنگر حوض میں موظف ملازم کی نعش برآمد

حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس نے حدا پارک کی جھیل سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کی شناخت 50 سالہ نرسمہا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ جو ریٹائرڈ ملازم تھا اور رام داس پورہ لنگر حوض میں رہتا تھا ۔پولیس ذرائع کے مطابق /25 جولائی کے دن یہ شخص اپنے مکان سے نکلا تھا جو واپس نہیں پہونچا اور پولیس نے ایک اطلاع پر /26 جولائی کے دن حدا پارک کی جھیل سے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

لنگر حوض میں موظف ملازم کی نعش برآمد
فلک نما میں ایک شخص کی خود کشی
حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 26 سالہ راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم گاندھی نگر فلک نما میں رہتا تھا ۔ آج صبح کے اولین اوقات اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT