Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لنگم پیٹ میں آنکھوں کے طبی کیمپ کا انعقاد

لنگم پیٹ میں آنکھوں کے طبی کیمپ کا انعقاد

یلاریڈی۔/11نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے ونڈریکل موضع میں آنکھوں کے طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ماہر چشم مسٹر ہری کرشنا راؤ نے بتایا کہ اس موقع پر 60افراد کی آنکھوں کا معائنہ کرکے ان میں مفت ادویات تقسیم کئے گئے۔ ان میں آٹھ افراد کو علاج کیلئے کاماریڈی منتقل کیا گیا۔20افراد میں عینکیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر لنگم پیٹ پرائمری ہیلت سنٹر عملے میں اے پی ایم او مسٹر لکشمی نارائنا چاری اور اوپلیا ، راملو موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT