Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لنگم پیٹ میں حیوانات کیلئے طبی کیمپ

لنگم پیٹ میں حیوانات کیلئے طبی کیمپ

یلاریڈی۔ 5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے کوریل علاقہ میں حیوانات کیلئے طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور ڈاکٹروں نے حیوانات کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹر مسٹر روی کمار نے مزید بتایا کہ ہفتہ کے دن مکئی کی زہریلی دوا کھا کر 10 بھینس فوت ہوگئے تھے۔ اتوار کو ایک اور بھینس فوت ہونے پر متاثرین ہزاروں میں نقصان سے گذر رہے ہیں۔ مزید 20 جانور کی صحت خراب ہونے پر ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر سرپنچ نفیسہ بیگم، امام الدین ، منڈل پریشد رکن نارائنا، سائیلو اور طبی عملہ میں موجود تھا۔

TOPPOPULARRECENT