Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لنگم پیٹ میں سرقہ کی واردات

لنگم پیٹ میں سرقہ کی واردات

یلاریڈی ۔ 27 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : منڈل لنگم پیٹ مستقر سے تعلق رکھنے والی لنگا پوچووا کے مکان میں رات دیر گئے سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ سب انسپکٹر مسٹر سمپت کمار کے مطابق پوچووا ۔ اس کا بیٹا دونوں گھر سامنے والے کمرہ میں محو خواب تھے ۔ نامعلوم افراد سارقوں نے پیچھے کے حصہ سے بنگلہ پر چڑھے اور دروازے کی زنجیر چالاکی سے نکالتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوئے اندر موجود الماری کا قفل توڑنے کی ضرورت نہ رہی کیوں کہ الماری کی چابیاں الماری کو ہی لگی ہوئیں تھیں ۔ سارقوں کو اور آسانی ہوگئی ۔ سارقوں نے آواز کیے بنا ہی الماری سے دو تولہ سونے کا منگل سوتر اور ایک تولہ سونے کے بالیاں ، 16 تولہ چاندی کی چین اور مکان کی تعمیرات کے لیے لائے ہوئے ایک لاکھ 40 ہزار روپئے ، مکئی فروخت کے بعد آئے 37 ہزار روپئے ، دیگر جگہ سے تین ہزار روپئے ، جملہ ایک لاکھ 80 ہزار روپئے سارقوں نے اڑا لیے ۔ صبح نیند سے بیدار ہو کر الماری کھلا دیکھ کر انہیں شبہ ہوا اور پولیس کو اطلاع دی ۔ جس پر سب انسپکٹر سمپت کمار یلاریڈی ، ڈی ایس پی مسٹر نرسمہا نے مقام واردات کا معائنہ کیا ۔ کلوزٹیم کو طلب کر کے ثبوت اکٹھا کئیے ۔ کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کے ساتھ سارقوں کو پولیس تلاش کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT