Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لنگم پیٹ میں سی پی ایم کے ا حتجاجی جلسہ کے پوسٹرس کی اجرائی

لنگم پیٹ میں سی پی ایم کے ا حتجاجی جلسہ کے پوسٹرس کی اجرائی

یلاریڈی /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نظام آباد میں 26 اگست کو منعقد کئے جانے والے CPM کے جلسہ عام میں عوام کی کثرت سے شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پارٹی کاماریڈی ڈیویژن سکریٹری مسٹر موتی رام نے منڈل لنگم پیٹ میں جلسہ عام کے پوسٹرس کی اجرائی عمل میں لائی ۔ اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ریاستی و مرکزی حکومتیں عوام مخالف پالیسیاں جو اختیار کر رہی ہیں اس کے خلاف CPM احتجاج کر رہی ہے ۔ ان حکومتوں میں عوامی نمائندے صرف اپنی غرض دیکھ رہے ہیں لیکن عوام کی فلاح و ترقی کا کسی کو خیال تک نہیں ۔ جس سے عوام کو واقف کیا جانا ہے ۔ اس لئے جلسہ عام کے ذریعہ عام عوام کو ریاستی و مرکزی غلط پالیسیوں سے آگاہ کروایا جائے گا ۔ اس موقع پر CPM قائدین نانیا نائیک ، سراج ، ستیم ، سری راملو اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT