Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لنگم پیٹ میں شارٹ سرکٹ مکان جل کر خاکستر

لنگم پیٹ میں شارٹ سرکٹ مکان جل کر خاکستر

یلاریڈی /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر متیڈی پلے میں مکان جل کر خاکستر ہونے سے دو لاکھ 20 ہزار روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ منڈل ریونیو انسپکٹر گنیش نے مزید بتایا کہ سویدار صبح گھر والوں کے ساتھ مل کر ضامن روزگار اسکیم کے کام پر گیا ۔ دوپہر کو مکان میں شارٹ سرکٹ کا حادثہ پیش آنے پر گھر میں موجود مکمل سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ جس میں 40 ہزار روپئے نقد چار تولہ سونا 20 تولہ چاندی کی چین ، فریج ، سلائی مشین ، چاول کپڑے ، آدھار کارڈس ،پکوان کا مکمل سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ریونیو انسپکٹر گنیش وی آر او انورادھا نے مل کر حادثہ کا پنچنامہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT