Monday , July 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لنگم پیٹ میں پینے کے پانی کیلئے عوام کا راستہ روکو احتجاج

لنگم پیٹ میں پینے کے پانی کیلئے عوام کا راستہ روکو احتجاج

یلا ریڈی ۔ 12 ؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پروگرام پنچایت آفس کے روبرو عوام نے پینے کے پانی کے لئے راستہ روکو احتجاج کیا ۔ مستقر وارڈ نمبر 3 میں گذشتہ ایک ماہ سے عوام پینے کے پانی کیلئے مشکلات سے گذر رہی ہے جس کی شکایت پنچایت عہدیداروں سے کئی مرتبہ کرنے کے باوجود کوئی فائدہ نہ رہا ۔ 3نمبر وارڈ کی عوام نے خالی گھڑوں کے ساتھ احتجاج کیااور گرام پنچایت عہدیداروں کے خلاف نعرے بلندے کئے ۔ پنچایت سکریٹری نے بہت جلد مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن دینے پر احتجاج ختم کیا گیا ۔ ابھی سے ذمہ داروں کو اس قدر سربراہی آب میں عدم دلچسپی سے عوام  میں تشویش و فکر پائی جاتی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT