Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لنگم پیٹ میں گرام سبھا کا انعقاد

لنگم پیٹ میں گرام سبھا کا انعقاد

یلاریڈی۔8جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر پینے کے پانی کی قلت ہونے سے مواضعاتی عوام کو شدیت مشکلات کا سامنا ہے ۔ شدید آبی قلت کے باوجود عہدیدار ‘ عوامی نمائندے کیا کررہے ہیں کہہ کر عوام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ لنگم پیٹ ‘ باناپور علاقوں میں گرام سبھا کا انعقاد عمل میں آیا جس میں عوام نے عہدیداروں ‘ عوامی نمائندوں سے پینے کے پانی کی قلت پر توجہ دلائی ۔ ہفتہ میں ایک مرتبہ نل چھوڑنے کے باوجود پنچایت عہدیدار بے خبر ہیں ۔ میجر گرام پنچایت کہلانے والا لنگم پیٹ میں تین ماہ سے عوام پینے کے پانی کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کررہی ہے پھر عہدیداروں کو اس بات کی کوئی فکر نہیں ۔ اس موقع پر مستقر کے راج کمار کی بورویل باؤلی سے پانی کی ٹانکی تک پائپ لائن نصب کرنے کیلئے قرارداد منظور کی گئی ‘ دو دنوں میں یہ کام مکمل کر کے عوام کوپانی سربراہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ اسی طرح مسلم واڑہ ‘ ایس سی کالونی میں منی واٹر ٹینک ‘ پانچ بورویلس کی صفائی ‘ چار موٹرس ‘ چار بورویلس کرایہ پر لینے کی قرارداد منظور کی گئی ۔ اس موقع پر سرپنچ بالامنی ‘ نائب سرپنچ افروز ‘ سجاتا ‘ رامو ‘ نرسملو ‘ تحصیلدار دتاتری اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مالتمیدہ ‘ گول لنگال میں گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر گھر میں بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے قرارداد منظور کی گئی ۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو نے کہا کہ ہر موضع میں صد فیصد بیت الخلائیں تعمیرات ہی حکومت کا مقصد ہے ‘ عوام کو استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ گول لنگال گرام سبھا میں مواضعاتی عوام کو روزگار دلانے کی قرارداد منظور کی گئی ۔ اس موقع پر سرپنچ پدما ‘ شیوا کمار ‘ پنچایت سکریٹری ستیہ نارائنا ‘ وناجا اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT