Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لنگم پیٹ کے موضع میں دست و قئے کی وباء

لنگم پیٹ کے موضع میں دست و قئے کی وباء

یلاریڈی۔/29جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے پوتائی پلی میں کچھ لوگ دست و قئے سے متاثر ہونے سے وباء پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ موضع کے سائیلو، نارائنا، سایا گوڑ، راجیا، نرسملو اور باگیا کے ساتھ مختلف افراد ہفتہ بھر سے دست قئے سے متاثر ہیں۔ خانگی دواخانوں میں علاج کروانے پر بھی کوئی فائدہ نہ ہونے سے لوگ پریشان ہیں۔ سرکاری طبی عہدیداروں سے اس موضع کا دورہ کرکے طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لانے اور علاج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ورنہ اندیشہ ہے کہ کہیں یہ وباء پھیل نہ جائے۔

محکمہ جنگلات کے ملازمین میں
موٹر بائیک تقسیم
یلاریڈی۔/29جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے مختلف مواضعات کے بیٹ عہدیدار محکمہ جنگلات کے عملہ کو حکومت کی جانب سے موٹر بائیک سربراہ کی گئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار مسٹر رادھا کشن نے بتایا کہ جملہ 8افراد میں خواتین ملازمین میں اسکوٹی اور مرد ملازمین میں بائیک تقسیم کئے گئے۔ عملہ اپنی خدمات کیلئے ان گاڑیوں کا استعمال کرے گا۔ حکومت نے ان کی خدمات کیلئے سہولت کی خاطر بائیک سربراہ کئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT