Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / لوئس سواریزکی کوپا امریکہ کپ میں شرکت غیر یقینی

لوئس سواریزکی کوپا امریکہ کپ میں شرکت غیر یقینی

بارسلونا۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اسپین کے مشہور فٹ بال کلب بارسلونا کو اسپینش کپ جیتوانے والے اسٹار کھلاڑی لوئس سواریز زخموں کے باعث کوپا ڈیل رے میں اپنے ملک یوروگوائے کی نمائندگی غیریقینی ہوگئی ہے۔ لوئس سواریز کوپا ڈیل رے کے فائنل میں بارسلونا کی نمائندگی کرتے ہوئے 56 ویں منٹ میں زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔کوپا ڈیل کے فائنل میں نیمر اور جودی ایلبا نے سویلیا کے خلاف بارسلونا کو فتح دلادی تھی۔ بارسلونا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لوئس سواریز کے ٹسٹ میں ان کی دائیں پیر میں زخم کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح کے زخم سے صحت یابی کے لئے عام طور پر تین سے چھ ہفتے درکار ہوتے ہیں لیکن کلب نے کہا ہے کہ سواریز نے یوروگوائے ٹیم میں شمولیت کے لئے تیاری کرلی ہے اور یکم جون کو ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ زخم  سے صحتیبالی کا دوسرا مرحلہ بھی جاری ہوگا۔ لالیگا کے حالیہ سیزن میں سب سے زیادہ 40 گول کرنے والے سواریز کی میکسیکو کے خلاف اہم میچ کے لئے عدم دستیابی کی صورت میں یوروگوائے کی ٹیم کے لئے یہ بڑا دھکا ہوگا۔ میکسیکو اور یوروگوائے کوپا امریکہ کپ کے میچ میں 6 جون کو مدمقابل ہوں گے۔ سواریز کو یوروگوائے کی جانب سے سب سے زیادہ 85 میچوں میں 45 گول بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ یوروگوائے کی ٹیم فٹ بال کے قدیم ترین کونٹی نینٹل ٹورنمنٹ کوپا امریکہ کپ کے گروپ سی میں 6 جون کو میکسیکو کے علاوہ دیگرمیچوں میں 10 جون کو وینزویلا اور 14 جون کو جمیکا کے خلاف نبرد آزما ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT