Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / لوئس سواریز کویورپین گولڈن شو ایوارڈ

لوئس سواریز کویورپین گولڈن شو ایوارڈ

بارسلونا ۔21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )معروف فٹبالر لوئس سواریز نے یورپ کی ٹاپ ڈومیسٹک لیگز کے پچھلے سیزن میں سب سے زیادہ گولز کرنے پر اپنے کیریئر کا دوسرا ’یورپین گولڈن شو‘ حاصل کرلیا۔ بارسلونا کے 29 سالہ فارورڈ رنے لا لیگا ایونٹ میں 35 میچز میں 40 گولز کئے جس نے بارسلونا کو اسپینش خطاب اپنے نام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔لوئس سواریز نے سال 16-2015 کے سیزن کے دوران بارسلونا کی جانب سے مختلف مقابلوں میں مجموعی طور پر 52 میچوں میں 59 گولز کئے۔یوروگوائے سے تعلق رکھنے والے فٹبالر پلیئر نے ایوارڈ حاصل کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں بارسلونا کا شکر گزار ہوں جس کے باعث میں اپنا خواب اور مقاصد حاصل کر پارہا ہوں۔انہوں نے کلب میں شمولیت سے قبل مشکل حالات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے ٹیم کے ساتھی کھلاڑی شاندار ہیں، جن کی بدولت میرے لئے مشکلات آسان ہوجاتی ہیں۔واضح رہے کہ لوئس سواریز کو درپیش  مشکل حالات میں فیفا کی جانب سے وہ 4 ماہ کی پابندی بھی شامل ہے، جو ان پر 2014 میں برازیل میں عالمی فٹبال کپ کے میچ کے دوران اٹلی کے ڈیفینڈر کیورجیو چیلینی کو ٹکر مارنے کے باعث لگائی گئی تھی۔اس وقت لوئس سواریز لیورپول کے کھلاڑی تھے، تاہم ٹورنمنٹ کے اختتام کے بعد انہوں نے بارسلونا سے معاہدہ کرلیا، لیکن فیفا کی جانب سے معطلی کے باعث سیزن کے شروع کے میچز میں شرکت نہ کرسکے۔یاد رہے کہ لوئس سواریز نے پہلا گولڈ شو ایوارڈ 14-2013 میں اس وقت حاصل کیا تھا جب وہ لیورپول کا حصہ تھے، اور ان کے 31 گولز کی بدولت لیورپول پریمیئر لیگ میں دوسرا مقام حاصل کرپائی تھی۔اس سال یہ ایوارڈ لوئس سواریز اور ریال میڈریڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کو مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT