Saturday , July 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / لوئس کی ریکارڈ سنچری ‘ ہندستان کے خلاف ونڈیز 9 وکٹوں سے فاتح

لوئس کی ریکارڈ سنچری ‘ ہندستان کے خلاف ونڈیز 9 وکٹوں سے فاتح

 

کنگسٹن۔10جولائی (سیاست ڈ اٹ کام ) میزبان اوپنرایون لوئس کے کیریر کی بہترین سنچری والی طوفانی اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے واحد ٹوئنٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ہندستان کو9 وکٹوں سے شکست دے دی۔اتوار کی رات کھیلے گئے اس میچ میں ہندستان نے مقررہ20 اوورس میں چھ وکٹوں کے نقصان پر190 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کرلیا جسے ویسٹ انڈیز نے 18.3 اوررس میں ایک وکٹ کے نقصان پر194 رن بناکر حاصل کرلیا۔ لوئس نے24 گیندوں میں نصف سنچری اور53 گیندوں میں سنچری مکمل کرلی۔ 25 سالہ لوئس نے62 گیندوں میں ناٹ آؤٹ125 رن کی طوفانی اننگز میں چھ چوکے اور 12 چھکے لگائے ۔ لوئس کی ٹوئنٹی20 کیریر میں یہ دوسری سنچری ہے ۔ انہوں نے قبل ازیں پچھلے سال فلوریڈا میں ہندستان کے ہی خلاف100 رن بنائے تھے ۔لوئس ہم وطن کرس گیل اور نیوزی لینڈ کے برنڈن مکالم کے بعد دنیا کے تیسرے ایسے بیٹسمین بن گئے ہیں جنہوں نے ٹوئنٹی20 بین الاقوامی میچ میں دو مرتبہ سنچری بنائی ہے ۔لوئس نے ساتھی کرس گیل(18) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے8.2 اوورس میں82 اور مارلون سیمولس(ناٹ آوٹ 36 رن ) کے ساتھ دوسرے وکٹ کی شراکت میں10.1 اوورس میں112 رنزکی غیر مفتوح میچ جتانے والی شراکت کی۔ گیل نے 20 گیندوں میں18 رنز کی اننگز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ سیموئلس نے 29 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکے کی بدولت ناٹ آؤٹ36 رن بنائے ۔ہندوستانی بولروں نے 15 فاضل رن دیئے ۔ کلدیپ یادو نے34 رنز پر ایک وکٹ حاصل کیا۔قبل ازیں دنیش کارتک (48)، کپتان وراٹ کوہلی(39) اور نوجوان بیٹسمین رشبھ پنت(38) کی تیز رفتار بیٹنگ کے باعث ہندستان نے چھ وکٹ پر190 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا لیکن قومی بولرس اس مضبوط اسکور کا دفاع نہیں کر سکے ۔ آغازمیں کوہلی نے شکھر دھون(23) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے5.3 اوورس میں 64 رنز کی شراکت کرکے ہندستان کو ٹھوس شروعات دی۔ قومی ٹیم کے 64 رنز کے اسکور پر فاسٹ بولر کیسرک ولیمس کی گیند پر سنیل نارائن کو کیچ دے بیٹھے ۔کوہلی نے22 گیندوں میں39 رنز کی اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔دھون نے 12 گیندوں میں 23 رنز میں پانچ شاندار چوکے لگائے ۔ نوجوان رشبھ پنت نے35 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 38 اورکارتک نے29 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 48 رنز بنائے ۔کارتک اور پنت نے تیسری وکٹ کے لئے 9.5 اوورس میں86 رنز کی بیش قیمت ساجھیداری کی۔کارتک کا بین الاقوامی ٹوئنٹی20 کیریئر میں یہ بہترین اسکور ہے ۔ آخری کھلاڑیوں میں رویندر جڈیجہ نے ناٹ آؤٹ13 اور روی چندرن اشون نے ناٹ آؤٹ11 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے31 رنز پر دو وکٹ اور ولیمس نے42 رنز پر دو وکٹ لئے ۔ اس کے علاوہ مارلون سیموئلس نے 32 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔

 

TOPPOPULARRECENT