Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / لوجسٹک پارک کے قیام کی راہ ہموار

لوجسٹک پارک کے قیام کی راہ ہموار

ٹرک پارکنگ اور ویر ہاوزنگ کی سہولتیں
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ ناگر جنا ساگر روڈ کی جانب واقعہ منگلا پلی مقام پر ایک مجوزہ لوجسٹک پارک کے قیام کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے اس پارک کے قیام کے لیے انکون ڈیزائن گروپ کے سی پی پراجکٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ سے ایک معاہدہ کیا ہے یہ ایک جوائنٹ وینچر فرم ہے تاہم ایک اور لوجسٹک پارک باٹا سنگارام متصل قومی شاہراہ 9 پر قائم کیا جائے گا جو آوٹر رنگ سے 7 کیلو میٹر دور میں یہ ہوگا یہ وجئے واڑہ کی سمت جانے والی سڑک پر واقع ہوگا ۔ اس کے قیام کے لیے چند ماہ کی تاخیر ہوگی ۔ پارک کی تعمیر کے لیے کریڈٹس لوجسٹکس لمٹیڈ نوی ممبئی نے پراجکٹ کی لاگت میں اضافہ کی روشنی میں مزید وقت مانگا ہے ۔ یہ پراجکٹس گذشتہ 6 سال سے زیر التواء ہیں ۔ حکومت اور ایچ ایم ڈی اے کے درمیان رسہ کشی کے باعث پراجکٹس کو قطعیت نہیں دی گئی ۔ ایچ ایم ڈی اے نے اگست 2010 کو ہی مجوزہ پارک کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں ۔ آسامیوں کی درخواستوں کی اس سال جانچ کر کے انہیں منتخب کیا گیا تھا ۔ اس پارک میں دو ٹرمنلس ہوں گے ۔ جس میں ٹرک پارکنگ اور ویر ہاوزنگ کی سہولت دی جائے گی اور دھابہ ، ریسٹورنٹس ٹرک ، ورک شاپس ، پٹرول پمپس وغیرہ بھی ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT