Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / لودھا پیانل سفارشات : ایم سی اے سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی

لودھا پیانل سفارشات : ایم سی اے سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی

ممبئی ، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن جس کے سربراہ سابق صدر بی سی سی آئی شرد پوار ہیں، وہ سپریم کورٹ سے مداخلت چاہتے ہوئے عرضی داخل کرے گی تاکہ بورڈ کی تنظیم جدید کیلئے جسٹس آر ایم (ریٹائرڈ) لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عمل آوری میں موجود مشکلات کو اُجاگر کیا جاسکے۔ اسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹریز پی وی شٹی اور انمیش کھانویلکر نے آج بتایا کہ یہ فیصلہ ایم سی اے کی منیجنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ لودھا پیانل کے تجویز کردہ اصلاحات میں یہ بھی ہے کہ بورڈ میں کوئی عہدہ دار کی عمر 70 سال سے متجاوز نہ ہو جبکہ شردپوار 75 سال کے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT