Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / لوما چینکو کو دوسرا عالمی خطاب رومن مارٹینیز کو شکست

لوما چینکو کو دوسرا عالمی خطاب رومن مارٹینیز کو شکست

نیویارک 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) یوکرین کے واصل لوما چینکو نے ورلڈ باکسنگ سوپر فیدر ویٹ عالمی خطاب کے فائنل میں رومن مارٹینیز کو ناک آوٹ شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی ۔ اپنے کیرئیر کے صرف ساتویں مقابلہ میں لوماچینکو کا یہ دوسرا عالمی بیلٹ تھا ۔ دو مرتبہ کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ لوما چینکو نے پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والے مارٹینیز پانچویں راونڈ کے ایک منٹ 9 سکنڈ میں ناک آوٹ کردیا ۔ انہوں نے تیزی اور پھرتی دکھا کر مارٹینیز پر حملے کئے تھے اور مارٹینیز انہیں بچانے میں پوری طرح ناکام رہے ۔ لوماچینکو دو ڈویژن میں عالمی خطاب جیتنے والے دنیا کے تیز ترین باکسر قرار پاگئے ہیں۔ لوماچینکو نے 2008 اور 2012 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT