Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / لوکاس نے مرسیڈیز کپ جیت لیا

لوکاس نے مرسیڈیز کپ جیت لیا

اسٹٹ گارٹ ۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی کے شہر اسٹٹ گارٹ میں مرسیڈیز کپ ٹینس ٹورنمنٹ کی ٹرافی پر وائلڈ کارڈ فرنچ پلیئر لوکاس پوائیل نے قبضہ جمالیا ہے جو ان کا رواں سال دوسرا جبکہ کیریئر میں مجموعی طور پر تیسرا اے ٹی پی خطاب بھی ہے ،گراس کورٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میں نمبر چار سیڈ پلیئر لوکاس پوائیل نے اسپینش حریف فیلیسیانو لوپیز کے سخت چیلنج کا سامنا کیا جب وہ پہلا سیٹ 4-6 سے ہار گئے تاہم انہوں نے واپسی کرتے ہوئے 7-6 اور 6-4 سے اگلے دو سٹس جیت کر ٹرافی کو ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ہالینڈ کے شہر روزمیلن میں ہوئے ریکو اوپن کے ویمنز سنگلز فائنل میں ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ نے روس کی نٹالیا وخلیانٹسیوا کو آسانی کے ساتھ 6-2 اور 6-3 سے شکست دیکر خطاب اپنے سر سجا لیا۔اکیس سالہ کونٹاویٹ نے روسی حریف کو محض سوا گھنٹے کی محنت سے شکست دے کر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی خطاب حاصل کیا ہے جو ومبلڈن سے قبل ان کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث ہوگا۔

 

TOPPOPULARRECENT