Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / لوکیش ، جگن سے معذرت کریں: پارتا سارتھی

لوکیش ، جگن سے معذرت کریں: پارتا سارتھی

حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے تلگودیشم کے وشاکھاپٹنم میں منعقدہ مہاناڈو میں وائی ایس آر کانگریس قائدین کو تنقیدوں کا نشانہ بنانے کی مذمت کی۔ پارٹی ترجمان مسٹر کے پارتا سارتھی نے کہاکہ وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹیکنالوجی و فرزند چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو این لوکیش نے شہ نشین سے قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی وائی ایس جگن موہن ریڈی پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ لوکیش کو جگن موہن ریڈی سے برسر عام معذرت خواہی کرنی چاہئے۔ پارتا سارتھی نے لوکیش کے ریمارکس کا مضحکہ اُڑایا اور کہاکہ لوکیش کی تقریر کو سُن کر مہا بھارت کا ایک منظر سامنے آگیا جس میں کسی خواب کو دکھایا جاتا تھا۔ پارتا سارتھی نے کہاکہ سابق چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس راج شیکھر ریڈی اور وائی ایس جگن موہن ریڈی پر تنقید کا تلگودیشم کو کوئی حق نہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ مہاناڈو میں تلگودیشم پارٹی کا مقصد صرف وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو نشانہ بنانا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاست کی ترقی میں جگن موہن ریڈی کو رکاوٹ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی اور لوکیش کو چیلنج کیا گیا کہ وہ اِن الزامات کو ثابت کردکھائیں۔

TOPPOPULARRECENT