Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / لوکیش سمیت سات امیدوار آندھرا پردیش کونسل کیلئے بلا مقابلہ منتخب

لوکیش سمیت سات امیدوار آندھرا پردیش کونسل کیلئے بلا مقابلہ منتخب

امراوتی 10 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم لیڈر نارا لوکیش کے بشمول جملہ سات امیدوار آج آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کیلئے ارکان اسمبلی کوٹہ میں بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔ لوکیش ‘ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کے فرزند ہیں۔ لوکیش کے علاوہ تلگودیشم کے دیگر چار امیدوار اور جگن موہن ریڈی کی قیادت والی وائی ایس آر کانگریس کے دو امیدوار بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ لوکیش ‘ ڈی مانکیا ورا پرساد ‘ کرنم بالکرشنا موتی ‘ پی سنیتا اور بی ارجنوڈو ( تمام تلگودیشم ) اور وائی ایس آر کانگریس کے اے سرینواس عرف نانی اور جی پربھاکر ریڈی بھی سات نشستوں کیلئے منتخب امیدواروں مے شامل ہیں۔یہ نشستیں 29 مارچ کو خالی ہو رہی ہیں کیونکہ ان کے منتخب ارکان معیاد کی تکمیل کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے ۔ ریٹرننگ آفیسر نے ان کے انتخاب کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT