Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / لوکیش نائیڈو تلگودیشم کو مستحکم کرنے کوشاں

لوکیش نائیڈو تلگودیشم کو مستحکم کرنے کوشاں

کٹر حریف ہریش راؤ کی تقلید ، تلنگانہ کی ٹی آر ایس کی پالیسیوں پر نظریں
حیدرآباد /27 اگست ( سیاست نیوز ) سیاست میں ترقی اور مخالفین پر دبدبہ قائم رکھنے کیلئے ہر پل نئی چال چلنی پڑھتی ہے ۔ سیاسی شعور اور با صلاحیت سیاست داں میں یہ تمام صفات موجود رہتی ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ مشہور سیاست داں کا کوئی نہ کوئی سیاسی گرو رہتا ہے ۔آج کل خاندانی سیاست کے اس دور میں چندرا بابو کے فرزند سیاسی گرو کی تلاش میں ہیں اور ایک کامیاب سیاستداں بننے کیلئے نچلی سطح سے پارٹی کیڈر میں محنت کر رہے ہیں۔ حیران کی بات تو یہ ہے کہ لوکیش نائیڈو اپنے والد کے کٹر سیاسی مخالف تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے مضبوط قائد ہریش راؤ کی پیروی کر رہے ہیں اور ہریش راؤ کو ایک مقبول عوامی قائد تصور کرتے ہوئے اپنے والد چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو کے بعد کسی کو مقبول ترین قائد اور کسی سیاسی قائد کے نقش قدم پر چلنا ہوتو لوکیش کا کہنا ہے کہ وہ ہریش راؤ سے متاثر ہیں ان کی سیاسی صلاحیت اور تجربہ سے وہ بے حد متاثر ہیں ۔ تلگودیشم پارٹی کا مستقبل جن کندھوں پر منحصر ہے اور تلگودیشم پارٹی اور کیڈر مستقبل میں پارٹی صدر کے طور پر امید کرتی ہے وہ لوکیش نائیڈو ہے اور لوکیش نائیڈو کا مخالفین سے متاثر ہونا اور ان کو سیاسی صلاحیت سے سبق حاصل کرنا یقیناً نہ صرف ان کی صلاحیتوں بلکہ ان کی حکمت عملی کو بھی واضح کرتا ہے ۔ ایک ایسے وقت جبکہ نئی ریاست کی تشکیل کے بعد آندھراپردیش ریاست میں حکومت کو کئی چیالنجس بالخصوص وائی ایس آر کانگریس پارٹی جیسی اپوزیشن جماعت کا سامنا ہے ۔ اس دوران لوکیش کی سرگرم سیاست میں شمولیت اور پارٹی کیڈر میں اعتماد بحال کرنے کی مہم اپوزیشن کیلئے پریشانی کا سبب بنے گی ۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی تحریک اور پارٹی کیڈر مضبوط ارادہ اور افراد کو جمع کرنے کی پالیسی کا لوکیش تفصیلی مشاہدہ کر رہے ہیں تاکہ وہ آندھراپردیش میں طاقتور قائد ثابت ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT