Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / لوکیش نائیڈو کی دہلی روانگی

لوکیش نائیڈو کی دہلی روانگی

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش ریاستی کابینہ میں شمولیت کے بعد پہلی مرتبہ قومی جنرل سکریٹری تلگو دیشم پارٹی و وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات و انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر ین لوکیش نائیڈو آج رات دہلی کے لیے روانہ ہوں گے ۔ اور مسٹر لوکیش اپنے دہلی میں قیام کے دوران ریاست آندھرا پردیش کے بعض دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کے لیے مختلف مرکزی وزراء وغیرہ سے ملاقات کریں گے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مسٹر لوکیش نائیڈو 10 اور 11 مئی دو دن دہلی میں ہی قیام کریں گے ۔ وزارتی عہدے کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ دہلی کا دورہ کرنے والے مسٹر لوکیش نائیڈو دہلی میں تیوان ٹیم کے ارکان کے علاوہ متعدد انفارمیشن ٹکنالوجی اور موبائل تیار کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کر کے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ریاست آندھرا پردیش کو درپیش بعض اہم مسائل کے سلسلہ میں ریاست آندھرا پردیش کو واجب الادا رقومات ( فنڈز ) و دیگر ترقیاتی پروگراموں کی انجام دہی سے متعلق موثر نمائندگی کریں گے ۔ ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT