Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / لوکیش نے راجپا کو ڈانٹ ڈپٹ کی تردید کردی

لوکیش نے راجپا کو ڈانٹ ڈپٹ کی تردید کردی

جگن موہن ریڈی سے اظہار معذرت کا مطالبہ

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) سوشل میڈیا پر ایک فوٹو کے وائرل ہونے پر جس میں تلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری نارا لوکیش کو ڈپٹی چیف منسٹر این چنا راجپا پر پارٹی قائدین کے ٹریننگ سیشن میں غصہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ نارا لوکیش نے سوشل میڈیا پر تنقید کی اور اس الزام کی تردید کی کہ انھوں نے راجپا کی توہین کی ہے۔ لوکیش نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی اور ان کے پارٹی قائدین پر الزام لگایا کہ وہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں اور کردار کشی پر اُتر آئے ہیں۔ انھوں نے جھوٹ پھیلانے پر جگن سے برسر عام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ لوکیش نے کہاکہ یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ انھوں نے راجپا کی توہین کی ہے۔ ہمارے پاس ویڈیو کلپنگ موجود ہے اور اس موقع پر موجود قائدین واقعہ کے گواہ ہیں کہ انھوں نے کوئی بُرا سلوک نہیں کیا۔ لوکیش نے جگن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس شخص نے اپنے آنجہانی والد، اپنی ماں، اپنی بہن اور اپنے انکل کی توہین کی ہے اور وہ اپنے کو ایسا ظاہر کررہے ہیں جیسے یہ بڑے اُصول پسند انسان ہیں۔

TOPPOPULARRECENT