Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / لوک آیوکت کا عدم تقرر ‘ سپریم کورٹ نے یو پی حکومت کی سرزنش کی

لوک آیوکت کا عدم تقرر ‘ سپریم کورٹ نے یو پی حکومت کی سرزنش کی

نئی دہلی 14 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے لوک آیوکت کے عدم تقرر پر آج یو پی حکومت کی سرزنش کی اور کہا کہ عدالت کی بارہا ہدایات کے باوجود ایسا نہیں کیا گیا ۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ 16 ڈسمبر تک اس تقرر کے سلسلہ میں عدالتی احکام کی تعمیل کرے ۔ عدالت نے ریمارک کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ تقرر کی مجاز اتھاریٹیز کا اپنا ایجنڈہ ہے ۔ جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس این وی رمنا پر مشتمل بنچ نے ریاست حکومت سے سوال کیا کہ لوک آیوکت کا تقرر کیوں نہیں کیا گیا ۔ کیا اس سلسلہ میں عدالت نے حکم نہیں دیا تھا ۔ عدالت نے سوال کیا کہ ریاست کے چیف منسٹر ‘ ریاست کے گورنر اور چیف جسٹس ( ہائیکورٹ ) اس مسئلہ کی یکسوئی نہیں کرسکتے ؟ ۔ عدالت نے 16 ڈسمبر تک مسئلہ کی یکسوئی کرلینے کی ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT