Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / لوک ایوکت مہاراشٹرا نے جائزہ حاصل کرلیا

لوک ایوکت مہاراشٹرا نے جائزہ حاصل کرلیا

ممبئی ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممبئی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس مدن لال لکشمن داس تھیلانی نے آج مہاراشٹرا لوک ایوکت کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ راج بھون کے دربار ہال میں ایک مختصر تقریب میں گورنر سی ودیا ساگر راؤ نے جسٹس تھیلانی کو نئے عہدہ کا حلف دلوایا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر دیویندر فڈنویس ، وزیر فنی و طبی تعلیم ونود توڈے ، ممبئی ہائی کورٹ کے ججس اور پبلک پراسیکویٹر اجول نکم ، جسٹس تھیلانی کے ارکان خاندان موجود تھے ۔ وہ ، جسٹس (ریٹائرڈ) پی بی گائیکواڈ کے جانشین ہوں گے ۔ جن کی میعاد یکم جولائی 2014 کو ختم ہوگئے ۔ واضح رہے کہ جسٹس تھیلانی کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ملزم اجمل قصاب کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT