Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات دومراحل میں یکساں منعقد کرنے کی حمایت

لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات دومراحل میں یکساں منعقد کرنے کی حمایت

نئی دہلی ۔28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیتی آیوگ نے قومی مفاد میں سال 2024ء سے لوک سبھااور اسمبلی انتخابات یکساں طورپر دو مرحلوں میں منعقد کرنے کی حمایت کی ہے ۔ سرکاری تھنک ٹینک نے حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان میں تمام انتخابات آزادانہ ، غیرجانبدارانہ اور منظم انداز میں ہونا چاہئے تاکہ انتخابی ماحول کو کم سے کم کیا جائے اور حکومت کی کارکردگی میں رکاوٹ نہ پیدا ہو۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 ء سے دو مراحل میں انتخابات کیلئے ہم نے کام کرنا شروع کردیا ہے ، اس سے بعض ریاستی اسمبلیوں کی میعاد کو کم اور بعض میں ایک مرتبہ توسیع کرنا ہوگا۔ یہ پروگرام قومی مفاد میں ہوگا جس سے مصارف بھی کم ہوں گے اور حکومت کی کارکردگی بھی غیرمتاثر رہے گی۔ اس کیلئے دستوری ترمیم کی ضرورت ہوگی اور سیاسی جماعتوں سے بھی خواہش کی گئی ہے کہ وہ اس ضمن میں موثر لائحہ عمل تیار کریں۔ نیتی آیوگ نے ملک میں بیروزگاری کی شرح میں سنگین اضافہ پر بھی تشویش ظاہر کی ۔

TOPPOPULARRECENT