Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

نئی دہلی ۔ 17 اکتوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے لوک سبھا کے چار اور اسمبلی کے آٹھ حلقوں میں 18 نومبر کو ضمنی انتخابات کیلئے آج شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق 26 اکٹوبر کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ 19 نومبر کو رائے دہی ہوگی اور 22 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کردیا جائے گا ۔آسام کے لکھیم پور ، مدھیہ پردیش کے شاہڈول اور مغربی بنگال کے کوچ بہار اور تاملوک پارلیمانی حلقوں کے علاوہ آسام ، اروناچل پردیش ، مدھیہ پردیش،  مغربی بنگال ، ٹاملناڈو ، تریپورہ اور پڈوچیری کے آٹھ اسمبلی حلقوں میں بھی اسی روز رائے دہی ہوگی ۔  اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی متعلقہ حلقوں میں انتخابی ضابطہ ٔ اخلاق نافذ ہوجائے گا جس کی رو سے سرکاری تقاریب پر پابندی رہیگی۔

TOPPOPULARRECENT