Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / لوک سبھا رشوت کے الزامات پر شوروغل کے دوران دن بھر کیلئے ملتوی

لوک سبھا رشوت کے الزامات پر شوروغل کے دوران دن بھر کیلئے ملتوی

نئی دہلی 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کی کارروائی آج یکایک مختصر کردینا پڑا کیوں کہ کانگریس کے خلاف ایک بی جے پی رکن کے رشوت خوری سے متعلق الزامات کے بعد زبردست شوروغل برپا ہوگیا تھا۔ ایوان میں عوامی مفاد کے اُمور پر بحث ہورہی تھی کہ بی جے پی کے کرت سومیا نے دعویٰ کیاکہ ایک حوالہ آپریٹر کی جانب سے 4 کروڑ روپئے کی ادائیگیاں مبینہ طور پر کانگریس کو پہونچی ہیں۔ اِس مسئلہ پر گڑبڑ شروع ہوگئی اور بی جے پی بنچوں کی طرف سے نعرے لگائے گئے۔ جبکہ کانگریس ارکان نے اِس کا جواب دیا۔

 

TOPPOPULARRECENT