Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / لوک سبھا میںمودی اپوزیشن قائدین سے ملے

لوک سبھا میںمودی اپوزیشن قائدین سے ملے

نئی دہلی 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آج لوک سبھا میں سینئر اپوزیشن قائدین کی طرف گئے اور اُن سے غیررسمی ملاقات کی جبکہ ایوان کا اجلاس مانسون سیشن کے پہلے دن منعقد ہوا اور اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کامپلکس میں صدارتی الیکشن کے لئے ووٹنگ کا بھی آغاز ہوا۔ ایوان میں کارروائی شروع ہونے سے عین قبل مودی، وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج اور وزیر پارلیمانی اُمور اننت کمار نے اپوزیشن کی صفوں میں موجود مختلف پارٹیوں کے قائدین کا خیرمقدم کیا جن میں صدر کانگریس سونیا گاندھی، سماج وادی پارٹی لیڈر ملائم سنگھ یادو اور نیشنل کانفرنس لیڈر فاروق عبداللہ شامل ہیں۔ عبداللہ نے رکن لوک سبھا کی حیثیت سے آج حلف لیا جبکہ اُنھوں نے سرینگر ضمنی چناؤ حال ہی میں جیتا تھا۔ وزیراعظم نے سونیا گاندھی کو ہاتھ جوڑ کر نمستے کیا اور ملائم سنگھ سے مصافحہ کیا۔ مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے فرزند چیرگ کو وزیراعظم کے پیر چھوتے دیکھا گیا۔ سشما سوراج نے مودی کے بعد اپوزیشن قائدین سے ملاقات کی اور اُنھیں لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھرگے سے بات کرتے دیکھا گیا۔ قبل ازیں صبح میں مودی نے کہا تھا کہ مانسون کی طرح یہ سیشن بھی اُمید کا موسم لارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT