Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / لوک سبھا میں رئیل اسٹیٹ بل کی منظوری

لوک سبھا میں رئیل اسٹیٹ بل کی منظوری

نئی دہلی۔/15مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پراجکٹس کی تعمیر میں تاخیر کیلئے حیلے بہانے بنانا اب پرموٹرس اور بلڈرس کیلئے مشکل ہوجائیگا کیونکہ ایک بل منظور کرلیا ہے جس کے ذریعہ مکانات کے خریداروں کو ایک بڑی راحت فراہم کی گئی اور قواعد کی خلاف ورزی پر 3سال کی سزا ئے قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ لوک سبھا میں آج رئیل اسٹیٹ ( ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ ) بل 2013 منظور کرلیا گیا جبکہ راجی سبھا میں پانچ دن قبل یہ بل منظور کرلیا گیا ۔ اس قانون کا مقصد صارفین ( خریداروں ) کے مفادات کا تحفظ جانبداری سے متعلق معاملتوں میں شفافیت، ڈیولپرس سے جوابدہی اور رئیل اسٹیٹ شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کو ترغیب دینا ہے اور تعمیراتی پراجکٹس کو مقررہ وقت پر مکمل کرلینے کا پابند بنانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT