Tuesday , March 28 2017
Home / ہندوستان / لوک سبھا میں ریلویز کا تصرف بل منظور

لوک سبھا میں ریلویز کا تصرف بل منظور

نئی دہلی 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں آج ریلویز کے تصف بل اور ضمنی مطالبات زر کو منظور کرلیا گیا ۔ سال 2017-18 کیلئے ریلویز کا تصرف بل اور دیگر اخراجات 1,31,000 کروڑ روپئے ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سال 2013 – 14 کے اضافی گرانٹس کے مطالبات اور سال 2016-17 کے ضمنی مطالبات زر کو بھی ایوان میں ندائی ووٹ سے منظوری دیدی گئی ہے ۔ بحیثیت مجموعی سال 2017-18 کیلئے ریلویز میں 1,31,000 کروڑ کے اخراجات کا منصوبہ ہے ۔ یہ گذشتہ سال کے اخراجات سے آٹھ فیصد زیادہ ہے ۔ گذشتہ سال کے اخراجات 1,21,000 کروڑ کے تھے ۔ ریلویز کا سال 2017-18میں خرچ 1,78,350 کروڑ روپئے رہنے کا امکان ہے ۔ اس میں گذشتہ سال کی بہ نسبت اس بار نو فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے ۔ واضح رہے کہ اس بار مرکزی حکومت نے ریلوے بجٹ کو علیحدہ پیش کرنے کی روایت کو ختم کرتے ہوئے اسے عام بجٹ میں ہی ضم کردیا تھا اور اس سال پہلی مرتبہ ریلویز کے اخراجات کو عام بجٹ میں شامل کرتے ہوئے پیش کیا گیا تھا جسے اب لوک سبھا کی منظوری حاصل ہوگئی ہے ۔ ہ

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT