Sunday , October 22 2017
Home / سیاسیات / لوک سبھا میں سونیا گاندھی اور نریندر مودی کی ملاقات

لوک سبھا میں سونیا گاندھی اور نریندر مودی کی ملاقات

نئی دہلی،18جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے مونسون اجلاس کی کارروائی شروع ہونے سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں آج کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے پاس جاکر ان سے ملاقات کی۔ مودی ایوان میں پہنچنے کے فورا بعد اپنی نشستسے اٹھے اور سیدھے سونیا گاندھی کی طرف گئے اور ا ن کا خیر مقدم کیا۔سونیا گاندھی بھی نریندرمودی کو اپنی طرف آتے دیکھ اپنی نشستسے اٹھیں اور انہوں نے بھی ہاتھ جوڑ کر وزیر اعظم کے خیر مقدم کا جواب دیا۔ اس سے قبل وزیر خارجہ سشما سوراج اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار اور وزیر مملکت ایس ایس اہلوالیہ نے بھی سونیاگاندھی کی نشست پر جاکر ان سے ملاقات کی۔قبل ازیں جب مودی اپنی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے تو اسی دوران سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو ان سے ملنے کے لئے ان کی طرف جانا چاہتے تھے لیکن اس سے پہلے ہی وزیر اعظم آگے بڑھ گئے ۔ مودی نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ کا خیرمقدم قبول کرتے ہوئے دیگر لیڈروں سے ملاقات کرتے ہوئے سونیا گاندھی سے ملنے پہنچے ۔ انہوں نے اس کے بعد ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے سے بھی ہاتھ ملایا ۔کھرگے وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے لئے اپنی نشست سے اٹھ کر ایوان کے درمیان میں آگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT