Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / لوک سبھا میں پہلے دن کی کارروائی

لوک سبھا میں پہلے دن کی کارروائی

نئی دہلی ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اروناچل پردیش میں صدر راج کے نفاذ اور دیگر قوانین کی تنسیخ سے متعلق احکامات کی کاپیاں آج لوک سبھا میں پیش کردی گئیں ۔ بجٹ اجلاس کے آغاز پر دونوں ایوانوں سے صدر جمہوریہ کے خطاب کے بعد ایوان زیرین میں یہ کاغذات پیش کردئیے گئے ۔ لوک سبھا کا اجلاس 30 منٹ کے لیے منعقد کیا گیا تھا اور سکریٹری جنرل نے صدر جمہوریہ کے خطبہ کی کاپیاں ارکان کے میزوں تک پہنچادیں تاکہ کل سے صدر جمہوریہ کے خطبہ پر تحریک اظہار تشکر پر بحث کا آغاز کیا جاسکے ۔ علاوہ ازیں حکومت نے 7 جنوری سے نافذ العمل قانون جائیداد دشمن ( اینمی پراپرٹیز ) میں ترمیم کے لیے آرڈیننس کی کاپی بھی پیش کی ۔ قبل ازیں ایوان میں سابق وزیر اعظم نیپال سشیل کوائیرالہ ، سابق اسپیکر بلرام جھاکر اور سابق ارکان نور الہدیٰ اور شانتی دیوی اور سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈہ پر حملہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اسپیکر سمرتی مہاجن نے سیکوریٹی اہلکاروں سے تعزیت نہیں کیا جو کہ اس حملہ میں جان بحق ہوئے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT