Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / لوک سبھا میں پیر کو جی ایس ٹی بل کی پیشکشی ، مودی کا خطاب متوقع

لوک سبھا میں پیر کو جی ایس ٹی بل کی پیشکشی ، مودی کا خطاب متوقع

نئی دہلی۔5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جی ایس ٹی بل جو چہارشنبہ کو راجیہ سبھا میں منظور ہوچکا ہے، امکان ہے کہ لوک سبھا میں دوشنبہ 8 اگست کو پیش کیا جائے گا جس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی مخاطب کریں گے۔ اس بل کیلئے بی جے پی نے ایوان زیریں کے اپنے ارکان کو وہپ جاری کیا ہے تاکہ بل کی بلارکاوٹ منظوری عمل میں آسکے۔ برسر اقتدار پارٹی نے آج وہپ جاری کرتے ہوئے اپنے ارکان سے ایوان  میں پیر کے دن حاضر رہنے کی خواہش کی ہے۔ جی ایس ٹی بل پیر کے دن رائے دہی کیلئے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ دستوری ترمیمی بل توقع ہے کہ لوک سبھا میں منظور ہوجائے گا جہاں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کو غالب اکثریت حاصل ہے۔ اس لئے زیادہ مشکلات کے بغیر اس کی منظوری ممکن ہے۔ راجیہ سبھا میں اسے برسر اقتدار اور اپوزیشن دونوں کی تائید حاصل ہوئی۔ مرکز نے ریاستی اسمبلیوں کی جانب سے بھی اس بل کی عاجلانہ توثیق کیلئے کوششیں جاری رکھی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT