Thursday , October 19 2017
Home / سیاسیات / لوک سبھا و اسمبلیوں کیلئے بیک وقت انتخابات کی تجویز

لوک سبھا و اسمبلیوں کیلئے بیک وقت انتخابات کی تجویز

نئی دہلی 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کیلئے بیک وقت انتخابات کروانے کی ایک تجویز آج لوک سبھا میں بی جے پی کے ایک رکن نے پیش کی اور این ڈی اے کے ارکان نے اس کی تائید کی ۔ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی رکن وریندر کمار نے کہا کہ ترقیاتی عمل کیلئے بیک وقت انتخابات ضروری ہیںکیونکہ وقفہ وقفہ سے قومی ‘ ریاستی یا مقامی سطح پر انتخابی عمل کی وجہ سے ترقی کا سفر متاثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ وقفہ سے انتخابی عمل سے عوام بھی بیزار ہوجاتے ہیں۔ بی جے پی کے دوسرے ارکان اور شیوسینا ارکان نے بھی اس تجویزکی تائید کی اور کہا کہ لوک سبھا و اسمبلی انتخابات بیک وقت ہونے چاہئیں۔

TOPPOPULARRECENT